Tuesday, 19 April 2016



آج تک سمجھ ہی نہیں آئی کہ زندگی سے پریشانیاں کیوں ختم نہیں ھو رھیں۔اللہ تعالیٰ دعا بھی قبول نہیں کرتے۔میں نے تو اک عرصہ ھوا دعا مانگنا بھی چھوڑدی۔قبول ھی نہیں ھوتی تو بندہ کیا کرے۔جتنی بھی دعا کر لو اللہ مانتے ھی نہیں.پتہ نہیں مقدر میں کیا لکھا ھے۔پرابلمز ختم ہی نہیں ھوتی۔پھر اللہ فرماتے ھیں صبر کرو صبر کرنے کا بہت اجر ھے۔لیکن آخر بندہ کب تک صبر کرے ؟؟؟؟؟؟

انسان تو انسان ھے آخر اسکی کچھ مجبوریاں کچھ ضرورتیں بھی تو ھیں اگر وہ بھی پوری نا ھوں تو بندہ شور کرے یا صبر کرے
مگر پھر بھی اللہ ہمیں صبر کا ھی حکم دیتے ھیں۔اور ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہنا چائیے کیوں کہ ھمیں دعا کا بھی حکم دیا گیا ھے۔اللہ قرآن میں فرماتے ھیں
صبر اور نماز سے مدد لیا کرو
دوسری جگہ فرماتے ھیں
اپنے رب سے چپکے چپکے اور عاجزی سے دعا مانگا کرو
دعا ھے کہ اللہ سب کی پریشانیاں دور فرمائیں اور ھمیں صبر کی بجائے شکر کا موقع دیں
آمین ثم آمین